کوئی کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوا تو ٹیم سے باہر: بھارتی کرکٹ بورڈ

Published On 12 May,2021 09:09 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوا تو اس کو ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا۔

ٹیم کے فزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں قرنطینہ ہونے سے پہلے سب کھلاڑی احتیاط کریں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔