پی سی بی کا دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

Published On 04 June,2021 10:56 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں شامل 3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران شاہین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز میں 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈز میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 8 کرکٹرز تینوں فارمیٹس میں قومی اسکواڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز میں بالترتیب 18اور 19 کھلاڑی شامل ہیں۔

قومی ٹیم 25 جون کو مانچسٹر روانہ ہوگی، 8 جولائی سے ون ڈے جبکہ 16 جولائی سے ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہوگا۔ 21 جولائی کو قومی ٹیم انگلینڈ سے بارباڈوس روانہ ہوگی۔ 27 جولائی سے 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز جبکہ 12 اکست سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔

ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، ارشد اقبال، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث روف، حسن علی، عمران بٹ ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز، یاسر شاہ، زاہد محمود نمائندگی کر رہے ہیں۔
 

 

 

Advertisement