پاکستان میں پلاسٹک کیلئے پہلی ریورس وینڈنگ مشین متعارف کروا دی گئی

Published On 04 June,2021 02:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنی پیپسی نے پاکستان میں پلاسٹک کے لئے پہلی ریورس وینڈنگ مشین متعارف کروا دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں ریورس وینڈنگ مشین کا افتتاح کیا، مشین نے پلاسٹک ری سائیکل کرنا آسان اور فائدہ مند بنا دیا۔ کسی بھی برانڈ کی پلاسٹک بوتلیں مشین میں استعمال ہو سکتی ہے۔

رواں برس کے آغاز پر پیپسی کو نے وزیراعظم عمران خان کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت پلاسٹک جمع کرنے اور ملک کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
 

Advertisement