اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 03 June,2021 02:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت برس پڑا، ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کل بھی مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کاہنہ میں رم جم ہوئی۔ ظفر وال میں آسمان پر بادل چھائے اور پھر کھل کر برسے، نشیبی علاقوں اور تھانے کی عمارت میں بھی پانی جمع ہوگیا۔

پنڈ دادن خان، کھیوڑہ اور جہلم میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، پھالیہ میں بھی بادلوں نے خوب رنگ جمایا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، سیالکوٹ، حافظ آباد میں بھی تیز ہواؤں کےسا تھ بارش ہوئی۔

منڈی بہاؤالدین، واربرٹن، پسرور میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی پنجاب میں بادل برسنے کی نوید سنا دی۔
 

Advertisement