الیکٹرونک ووٹنگ، اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس چیلنج

Published On 03 June,2021 12:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مئی کو حکومت نے ایک صفحاتی آرڈیننس جاری کیا، اہم نوعیت کی قانون سازی سے متعلق عوام یا عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت نے آرڈیننس جاری کرنا معمول بنالیا، آرڈیننس جاری کر کے عوامی نمائندوں کو قانون سازی کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

لیگی رہنما نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آرڈیننس کے ذریعے ووٹ دینے کا حق غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے، الیکڑانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے۔
 

Advertisement