لاہور: (دنیا نیوز) فیس بک اور نیا ٹیل نے پاکستان میں براڈ بینڈ کی کوالٹی بہتربنانے کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا، نیاٹیل آٹھ بڑے شہروں میں نیا فائبر نیٹ ورک لگائے گا۔
فیس بک کی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والا نیا فائبر نیٹ ورک فورجی اور فائیو جی براڈ بینڈ کے لیے کلیدی کردار اداکرے گا، فیس بک کی یہ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری ہے۔ اس موقع پر فیس بک ایشیا کے رابطے کے سربراہ نے کہا کہ انھیں پاکستان میں نیا ٹیل کے ساتھ سرمایہ کاری پر فخر ہے۔ براڈبینڈ اور فائبر انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
سی ای او وہاج سراج نے کہا کہ اس اقدام سے درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کو فائدہ ہوگا۔