لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں موجود 23 پرائیوٹ ڈرائیونگ سکول غیر قانونی نکلے، ٹریفک پولیس نے رپورٹ مرتب کر لی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں موجود 23 پرائیوٹ ڈرائیونگ سکول بغیر لائسنس کے ہی چلائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مرتب ہونے والی رپورٹ کے مطابق شہر میں اس وقت 23 پرائیوٹ ڈرائیونگ سکول چل رہے ہیں اور تمام پرائیوٹ سکول خود کو لائسنس یافتہ قرار دیتے ہیں جبکہ سی ٹی آؤ لاہور آفس نے کسی کو لائسنس جاری نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں اس وقت صرف سات ڈرائیونگ سکول ہیں جن میں سے ایک ٹریفک پولیس کا جبکہ چھ ٹیوٹا کے زیر انتظام چل رہے ہیں۔ اس حوالے سے جب سی ٹی او آفس سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ مرتب کرکے ڈی آئی جی ٹریفک آفس کو بھجوا دی ہے اور اعلی افسران کی جانب سے اجازت ملنے پر پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔