محکمہ موسمیات کی لاہور، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

Published On 04 June,2021 11:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور، اسلام آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں شدید گرمی کا راج ہے۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت پینتالیس، دادو میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی توقع ہے۔
 

Advertisement