لاہور: بلدیاتی نمائندوں کی ٹاؤن ہال کے تالے توڑنے کی کوشش پر پولیس سے جھڑپ

Published On 03 June,2021 02:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کی کال پر ٹاؤن ہال کے مرکزی دروازوں کو تالے لگادیئے گئے۔ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے تالے توڑنے کی کوشش پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ بلدیاتی نمائندے پہنچے تو ٹاؤن ہال کو تالے لگے تھے۔ خواتین ممبران آپے سے باہر ہو گئیں۔ پروین اختر اور زبیدہ بھٹی نے تالے توڑنے کی کوششں کی۔ پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں۔

پولیس کی بھاری نفری ٹاون ہال پہنچی تو بلدیاتی نمائندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی۔ بلدیاتی نمائندے ٹاون ہال کے اندر جانے کی کوشش کرتے رہے، نذیر سواتی پولیس سے جھڑپ کے دوران بے ہوش ہو گئے۔ انتظامیہ نے بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج پر مرکزی دروازے کے تالے کھول دیئے۔
 

Advertisement