کورونا کیسز میں نمایاں کمی، 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 843 نئے مریض

Published On 02 June,2021 08:13 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بروقت اقدامات کے بعد کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے لگی، کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 84، سندھ میں 5 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 95، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 282، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement