اسلام آباد، لاہور اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 03 June,2021 11:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، لاہور اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت 45، دادو میں پارہ 48 تک جانے کی توقع ہے۔

 

Advertisement