لاہور: (دنیا نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی مزید مہلت دے دی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس پر سماعت کی۔ نیب حکام نے بتایا کہ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں جس کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کو لیگی رہنما کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی مزید مہلت دے دی۔