بنگلادیش: فیکٹری ملازمین اور پولیس کا تصادم، ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے عہدیدار بھی زخمی

Published On 13 June,2021 10:04 pm

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) خبریں ہیں کہ بنگلا دیش میں نجی فیکٹری کے ملازمین اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران ڈھاکا پریمیئر لیگ کے اعلیٰ عہدیدار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے اہم عہدیدار میچ کے انعقاد سٹڈیم آ رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک مظاہرے میں پھنس گئی۔

ڈھاکہ کی معروف شاہراہ پر فیکٹری ملازمین مظاہرہ کر رہے تھے کہ اچانک ان کا پولیس کیساتھ تصادم ہو گیا۔

اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے میچ آفیشلز کی گاڑی پر بھی حملہ کرکے انھیں زخمی کر دیا۔ پولیس نے بڑی مشکل سے ان کی جان بچائی۔

کہا جا رہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں مشتعل مظاہرین نے گاڑی پر دھاوا بول کر اسے مکمل تباہ کر دیا لیکن میچ آفیشلز پولیس کی مدد سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے اور وہاں سے بھاگ گئے۔

ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے اعلیٰ عہدیدار پولیس کی مدد سے نیشنل سپورٹ انسٹیٹوٹ پہنچے، صورتحال کے پیش نظر میچ آدھا گھنٹہ دیر سے شروع ہوا۔
 

Advertisement