سرفراز احمد نے کیپنگ کے بجائے کوکنگ گلوز تھام لیے، ویڈیو وائرل

Published On 30 August,2021 05:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپنگ کے بجائے کوکنگ گلوز تھام لیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ نے خوشبخت سرفراز نے شوہر کی ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان پاستہ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد اور ان کی اہلیہ خوشبخت سرفراز اکثر اوقات بیٹے عبداللہ کے ہمراہ بھی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد پاستہ بنارہے ہیں اور انہوں نے ہاتھوں میں گلوز پہن رکھے ہیں۔

سرفراز احمد کی ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

شان مسعود کو شرارت سوجھی لکھا کہ بنایا بھابھی نے یہے اور سارا کریڈٹ خود لے رہے ہیں۔
 

Advertisement