لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے چھٹے میچ میں سندھ کی ٹیم نے ناردرن کو 4وکٹوں سے دھر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی 20ٹورنامنٹ کی رونقیں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں جبکہ ایونٹ کے تیسرے روز کے دوسرے میچ میں سندھ نے ناردرن کےخلاف6وکٹوں کے نقصان پر 137رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن کی ٹیم نے 136رنز بنائے تھے اور ان کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی،محمد نواز نے سب سے زیادہ 30رنز کی اننگزکھیلی جبکہدیگر بیٹسمینوں میں عمر امین 18،عماد وسیم 18اور ذیشان ملک 11رنز بناکر نمایاں رہے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حسنین نے 2،زاہد محمود نے 2،رومان رئیس نے 1 اور دانش عزیز نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
137رنزکا ہدف سندھ کی ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں 140سکور بنا کر حاصل کرلیا،شرجیل خان نے 43اور کپتان سرفراز نے 42رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ انور علی نے 23گیندوں پر 31رنز کی اننگز کھیلی۔
ناردرن کی جانب سے عماد وسیم نے اور حارث رؤف نے 2،2وکٹٰیں حاصل کی۔