لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے دوسرے روز سندھ کی ٹیم نے سدرن پنجاب کو5وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کپ کا آج دوسرا دن ہے جس میں پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو ہرا کر کھاتہ کھول لیا۔
سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے سندھ کو جیتنے کے لئے 176رنز کا ہدف دیا ۔زین عباس نے 25،ذیشان اشرف نے 34 رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں صہیب مقصود 18،خوشدل شاہ 21،اعظم خان 20،عامر یامین 43،حسن خان 4،محمد عمران 3 اور محمد الیاس 1رنز سکے۔
اس طرح سدرن پنجاب کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے۔سندھ کے انور علی نے 1،محمد حسنین نے 2،شاہنواز دھانی نے 1،رومان رئیس نے 1 اور زاہد محمود نے 1وکٹ حاصل کی۔
176رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شان مسعود 10،شرجیل خان 10،خرم منظور84،سرفراز احمد 15،حسن محسن7،دانش عزیز نے 17اور انور علی نے 29رنز کی اننگز کھیلی۔
سدرن پنجاب کی جانب سے عامر یامین نے 1،نسیم شاہ نے 1اورمحمد الیاس نے 1 وکٹ حاصل کی۔