نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کئی نئے ریکارڈز قائم ہو گئے

Published On 20 October,2020 10:58 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ خیبرپختونخوا کی ٹائٹل کامیابی پر ختم ہو گیا جس میں 33 میچوں کے دوران 8.93 کے رن ریٹ سے سکورنگ ہوئی جو ماضی کے 8.34 سے کافی بہتر ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 مرتبہ دو سو پلس کا مجموعہ بنایا گیا۔ خیبر پختونخوا کے فخر زمان 420 رنز اور ان کے ساتھی پیسر شاہین آفریدی 20 وکٹوں کے ساتھ بہترین بیٹسمین اور باؤلر جبکہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپرقرار پائے۔

جنوبی پنجاب کے خوشدل شاہ نے محض 35 بالز پر تیز ترین سنچری کے ساتھ ہی سب سے زیادہ 25 چھکے بھی لگائے۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ 150 سے زائد سٹرائیک ریٹ سے 9 بیٹسمینوں نے دو سو سے زائد رنز سکور کئے۔
 

Advertisement