لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فرنچائزز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ناخوش، عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، رمیز راجہ سے مختلف فرنچائز کے مالکان نے سوالات کئے۔ چیئرمین پی سی بی نے کسی کی بھی نہ سنی جس پر پی ایس ایل کی فرنچائزز غصہ میں آگئیں۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملتان سلطان کے نمائندے نے ڈالر کا ریٹ مقرر کرنے پر سوال کیا، ناراض فرنچائزز نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی اپنے عہدے سے آج استعفی دیا ہے، انہیں اختیارات میں کمی اورتنخواہ میں کٹوتی پر تحفظات تھے۔