لاہور: (دنیا نیوز) سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کردیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ کی سربراہ مقرر ہونے والی تانیہ ملک یکم اکتوبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گی، چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ عروج ممتاز مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔
Tania Mallick appointed Head of Women's Cricket
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 28, 2021
More details https://t.co/5HTYAVzViu
تانیہ ملک نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 88-1987 میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی عہدیدار بھی رہی ہیں۔