قومی ٹی 20کپ،سنٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کو شکست دیدی

Published On 26 September,2021 11:22 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے چوتھے روز کے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کو شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹی 20کپ کے 8ویں میچ میں سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنائے جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی اور 18اعشاریہ2اوورز میں 128سکور بناکر پویلین لوٹ گئی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے حسین طلعت نے 51 اور احمد شہزاد نے 40رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 16سکور بناسکے،شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 2وکٹیں حاصل کیں۔

خیبر پختوںخوا کے صاحبزادہ فرحان اور محمد وسیم بالترتیب 34،34رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے،سنٹرل پنجاب کے وہاب ریاض نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
 

Advertisement