پی سی بی کا نیشنل ٹی20سکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ،لون ونڈو کھولنے کا اعلان

Published On 26 September,2021 11:09 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی20کے سکواڈز کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری قومی ٹی20ٹورنامنٹ کو مزید رونق بخشنے کے لئے پی سی بی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

جن کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا وہ لون ونڈو کے مطابق دوسرے سکواڈ میں جا سکتے ہیں جبکہ لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز کل مشاورت کریں گے جبکہ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی اس عمل کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹی 20ٹورنامنٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے جس کا آج چوتھا روز ہے جبکہ کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو پاکستان کے اس ایونٹ سے عالمی سطح پر آگاہ کرنے کے لئے بھرپور کوریج دے رہی ہے۔

 

Advertisement