قومی ٹی 20کپ،بلوچستان نے سدرن پنجاب کیخلاف 7وکٹوں سے فتح سمیٹ لی

Published On 26 September,2021 07:10 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے ساتویں میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کے خلاف 7وکٹوں سے فتح سمیٹ لی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی20ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں آج چوتھا روز ہے ،آج پہلے میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے سدرن پنجاب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا۔

قبل ازیں پہلے کھیلتے ہوئے سدرن پنجاب نے 101رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی،کپتان صہیب مقصود نے سب سے زیادہ 24رنز بنائے جبکہ فاتح ٹیم کے عماد بٹ اور یاسر شاہ نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

102رنز کا ہدف بلوچستان نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر 17اعشاریہ 2اوورز میں حاصل کرلیا،بنگلزئی نے 58رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ بسم اللہ خان 28سکور بناکر نمایاں رہے۔عماد بٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement