ورلڈ کپ: قومی کھلاڑی بائیو سکیور ببل میں چلے گئے

Published On 09 October,2021 08:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی رہ گئے، پاکستانی کھلاڑی بائیو سکیور ببل میں چلے گئے۔ ٹیم 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جائے گی۔

بنگلا دیش، افغانستان اور دیگر ٹیمیں یواے ای پہنچ گئیں۔ آئی سی سی اینٹی گریٹی اور بائیو سیفٹی کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ ایس او پیز تیار ہیں، کسی بھی شخص کا کورونا مثبت آیا تو اسے دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کرکٹ کی عالمی کونسل کے شیڈول کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے خلاف ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرامیچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں (31 اکتوبر کو) افغانستان کے مد مقابل ہوں‌ گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔ ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ 2 گروپس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement