افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 31 October,2021 01:11 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، آج ٹی 20 ورلڈکپ میں انٹرنیشنل کیرئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔

یو اے ای میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کھیلتے سابق افغان کپتان اصغر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، افغانی کرکٹر آج نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

آل راؤنڈر اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ، 114 ون ڈے اور 74 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، افغان کرکٹ بورڈ حکام نے اصغر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔