کابل:(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ کیلئے اہم وارننگ جاری کی گئی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ جاری ہے جبکہ میچ سے آغاز سے قبل افغانستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے اہم وارننگ جاری کی گئی جس کا اعلامیہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کا میچ ہے اور امید ہے کہ افغان ٹیم یہ میچ جیتے گی۔
خبرتیا!
— Ministry of Interior Affairs- Afghanistan (@moiafghanistan) October 29, 2021
دا چې بیګا ته افغانستان له پاکستان سره لوبه لري او ډير امید دا دی چې زموږ ملي ټیم دا لوبه وګټي.
د ګټلو په صورت کې باید هوايي ډزې ونشي او که هرچا هوايي ډزې وکړې له سخت چلند سره به مخ شي.
طالبان کی حکومت کی جانب سے یہ وارننگ جاری کی گئی کہ اگر پاکستان کے خلاف افغان ٹیم فتحیاب ہوتی ہے تو جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ نہیں کی جائے گی اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزادی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ وارننگ پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ سے قبل جاری کی گئی تھی۔