پہلا ایک روزہ میچ،پاکستان شاہینز کی سری لنکا اے کو 6وکٹوں سے شکست

Published On 11 November,2021 04:18 pm

کولمبو:(دنیا نیوز)پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

سری لنکا اے کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کو 102رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان شاہینز نے 102 رنز کا ہدف22ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، عمیر یوسف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عباس آفریدی 4، خرم شہزاد 3 اور نسیم شاہ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ سری لنکا اے کی جانب سے کپتان کمیندو مینڈس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
 

Advertisement