عائشہ عمر کے بعد شعیب ملک کا ہانیہ عامر کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

Published On 10 November,2021 10:06 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب ملک کی جارحانہ اننگز تو سب کو یاد ہوگی اور ابھی عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی باتیں نہیں تھمی تھیں کہ آل راؤنڈر کے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں فیشن میگزین کے لئے فوٹوشوٹ کروایا، جس کی تصاویر میگزین سمیت کرکٹر اور اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

فیشن میگزین کی جانب سے دونوں کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جلد شائع ہونے والے شمارے میں دونوں کا انٹرویو ہوگا اور دونوں کی تصویر سرورق کی زینت بھی بنے گی۔

ہانیہ عامر اور شعیب ملک کا یہ فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوچکا ہے اور صارفین کی جانب سے کہیں تنقید تو کہیں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کرکٹر کا ہانیہ عامر کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ حال ہی میں شعیب ملک ٹی 20 ورلڈ کپ میں تیز ترین ففٹی بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔

قبل ازیں شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جبکہ عائشہ عمر نے گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی کو بھی دور کردیا تھا۔
 

Advertisement