لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیکر نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹاس ہوا جس میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
نیوزی لینڈ بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز گپٹل اور مچل نے کیا، کیویز کو پہلا نقصان 4 سکور پر اٹھانا پڑا جب گپٹل 4 رنز بنا کر ووکس کا نشانہ بن گئے، ولیمسن 5 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے اور ووکس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز نے 167رنز کا ہدف5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کونوے46رنز بناکر سٹمپ آؤٹ ہوگئے،گلین فلپس صرف 2سکور بناسکے ،جمی نیشام نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 3چھکوں کی مدد سے 10گیندوں پر 26رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ73رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ کی جانب سےکرس ووکس اور لیام لیونگسٹون نے 2،2جبکہ عادل راشد نے 1وکٹ حاصل کی،ڈیرل مچل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلینڈ اننگز
اس سے قبل میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوز بٹلر اور جونی بیئر سٹو نے اننگزکا آغاز کیا۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 37رنز پر گر گئی جب جونی بیئرسٹو 17گیندوں پر13رنز بناکر ملنے کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر جوز بٹلر تھے جو کہ 53رنز کے مجموعی سکور پر 29رنز بناکر ایش سوڈھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے باعث وکٹ گنوا گئے۔
برطانیہ نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر رنز166 بنائے،معین علی سب سے زیادہ 51رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 41رنز کی اننگز کھیلی،لیونگسٹون17سکور بناکرآؤٹ ہوئے،کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی،ایش سوڈھی ، ایڈم ملنے اور جیمز نیشام نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ سکواڈ
نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سوڈھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 10, 2021
انگلش سکواڈ
انگلش ٹیم میں جوز بٹلر، جونی بیئر سٹو، ڈیوڈ ملان، این مورگن (کپتان)، لیام لیونگ سٹون، معین علی، سیم بلنگز، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل تھے۔
One change
— England Cricket (@englandcricket) November 10, 2021
We lose the toss and bat #T20WorldCup #ENGvNZ
کین ولیمسن
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت کاکریڈٹ پوری ٹیم کوجاتا ہے،ڈیرل مچل نےبہترین بیٹنگ کی،ڈیرل مچل نےبہترین بیٹنگ کی۔
این مورگن
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے کہا کہ نیوزی لینڈٹیم نےاچھی کرکٹ کھیلی،جیمی نیشم کی بیٹنگ نے میچ کا پانساپلٹا جبکہ ہم چھکےمارنےوالی ٹیم ہیں،آج زیادہ چھکےنہیں لگاسکے۔
واضح رہے کہ 2019کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ آج کیویز نے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں شکست کا بدلہ چکادیا ہے۔