قومی ٹیم کو آج کا میچ ہر صورت جیتنا ہے:صوفیہ مرزا

Published On 11 November,2021 04:09 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو آج کا میچ ہر صورت جیتنا ہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آج سیمی فائںل کھیلے جائے گا اور اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 14نومبر کو فائنل کھیلے گی۔

میچ سے قبل پاکستانی ادکارہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہوگا جبکہ قومی ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی ۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر الیون کو دبنگ انداز میں اِن ایکشن ہونے کا مشورہ دے دیا۔ گرین شرٹس پر 11 سال پہلے مائیک ہسی کے چھکوں بھری شکست کے بدلے کا جنون بھی سوار ہے۔ اس فارمیٹ کے تمام انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان نے 23 میں 12 میچ جیتےاور اسے 9 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 

Advertisement