لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل گرین شرٹس اور کینگروز کے مابین کھیلا جارہا ہے جس کے لئے کینگروز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلیا اننگز
کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ فنچ کو پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے پویلین بھیج دیا۔
آسٹریلیا نے 177رنز کا ہدف 5وکٹ کے نقصان پر19ویں اوور میں مکمل کرلیا،حسن علی کے میتھیو ویڈ کے کیچ نے پاکستان کو فتح سے دور کردیا،ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل 3گیندوں پر 3چھکے مار کر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی،وہ 41اور مارکس سٹوئنس40سکور بناکر ناقابل شکست رہے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر مچل مارش تھے جو کہ 22گیندوں پر28رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھےجبکہ سٹیو سمتھ صرف 5رنز بناکر شاداب کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر49رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔
آسٹریلوی بلےباز گلین میکسویل7 سکور بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے،قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4اورشاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈکو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گرین شرٹس اننگز
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے پہلی گیند پھینکی۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 60 گیندوں پر 71 رنزکی پارٹنر شپ بنائی تھی۔ بابر اعظم 39سکور بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھے۔
محمد رضوان4چھکوں اور 3چوکوں کی بدولت52گیندوں پر 67رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ مچل سٹارک کی گیند پر پویلین لوٹے۔انہوں نے فخر زمان کے ساتھ 46 گیندوں پر 72 رنزکی شراکت داری بنائی۔
آصف علی نے صفر پر پیٹ کمنز کی گیند پر سٹیو سمتھ کو کیچ تھمادیا،چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر شعیب ملک تھے جو صرف 1سکور بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ آخری اوور میں فخر زمان نے مچل سٹارک کو دو بلندوبالا چھکے مار کر 31گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور 55 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گرین شرٹس نےمقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے،مچل سٹارک نے دو شکار کیے، پیٹ کمنز اور زمپا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستانی سکواڈ:
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔
Australia win toss, decide to bowl first.#PAKvAUS | #T20WorldCup | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/9OcellHkb2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
کینگروز سکواڈ:
آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں فنچ (کپتان)، وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، میکسویل، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، کمنز، مچل سٹارک، ایڈم زمپااور جوش ہیزل ووڈ شامل تھے ۔
Australia XI: Aaron Finch (c), David Warner, Mitchell Marsh, Steve Smith, Glenn Maxwell, Marcus Stoinis, Matthew Wade (wk), Pat Cummins, Mitchell Starc, Adam Zampa, Josh Hazlewood #T20WorldCup
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 11, 2021
بابر اعظم
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آغاز میں اچھی بولنگ کی لیکن اختتام اچھا نہیں کرسکے ،کیچ ڈراپ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا جبکہ ہم نے ایونٹ میں انہتائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستانی کراؤڈ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔
ایرون فنچ
پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ میتھیو ویڈ نے جس طرح پرفارم کیا وہ شاندار ہے جبکہ ایونٹ میں دوسری بیٹنگ کرنا آسان رہا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین میگا ایونٹ کا فائنل 14نومبر کو کھیلا جائے گا۔