لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے سابق سٹار کرکٹر برائن لارا نے پیش گوئی کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آج سیمی فائنل کی فتح پاکستان کے حصے میں آئے گی۔
ماضی کے نامور کرکٹر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے پاس بولنگ اور بلے بازی کی مہارت ہے، پاکستان آسٹریلیاکو قابو کر کے فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔
#PAKvsAUS
— Brian Lara (@BrianLara) November 11, 2021
My Prediction - #Pakistan #Australia is a very dangerous team. They ve got a strong lineup that can beat anyone. But Pakistan has the bowling & batting prowess to keep them at bay & make the finals. #T20WorldCup #w88
-
Win my signed bats at https://t.co/mxSy58OXLI
دوسری جانب قسمت اور مستقبل کا حال بتانے والے شہزادے نامی طوطے نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی پیشگوئی کی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کی آسٹریلیا کے خلاف بھرپور کامیابی کی توقعات وابستہ ہیں۔
اس اہم معرکہ میں قومی ٹِیم کی یقینی جیت کی مستقبل کا حال بتانے والے شہزادے نامی طوطے نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بھی پاکستان فاتح ٹھہرے گا۔ گزشتہ چالیس سال سے قسمت اور مستقبل کا حال بتانے والے رمضان بھائی کہتے ہیں کہ شہزادے کی پیشن گوئی ماضی میں بڑی حد تک درست ثابت ہوتی رہی ہیں۔ انڈیا پاکستان میچ کی طرح سیمی فائنل میچ سے متعلق بھی شہزادے کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگی۔
شہزادے کی پیش گوئی کو قومی ٹِیم کی بہترین کاکردگی کے باعث خاصی تقویت مل رہی ہے ، شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے پرامید نظر آتے ہیں۔