قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی فتح یاب ہوگی: عثمان بزدار

Published On 11 November,2021 09:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل 5 میچ جیت کر قومی کھلاڑیوں کو مورال بلند ہے، انشاء اللہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی فتح یاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط حریف ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور جیت کیلئے پرعزم ہیں، قوم کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، میری نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو آج پھر ٹیم ورک کے طو رپر بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کو زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
 

Advertisement