دبئی:(دنیا نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا میگا ایونٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے قائد بابر اعظم نے میگا ایونٹ کے ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز کیا اور 269 رنز بنانے والے انگلش بلے باز جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے میگا ایونٹ میں سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے،اس فہرست میں جو روٹ تیسرے اور جیک کیلس چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنے 2500رنز بھی مکمل کرلئے ہیں۔