دبئی:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں 1000رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
اس میچ کی خاص بات یہ رہی کہ محمد رضوان نے 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلئے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا ک خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ انہوں نے اس میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بھارت کے ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بابر اعظم 62 اننگز میں 2500 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جبکہ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں 2500 رنز بنائے تھے۔
اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے،نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل چوتھے اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔