پاکستان شاہینز نے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Published On 12 November,2021 08:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا اے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سری لنکا میں جاری پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان شاہینز نے 102 رنز کا ہدف 22 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

عمیر یوسف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، عباس آفریدی 4، خرم شہزاد 3 اور نسیم شاہ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، سری لنکا اے کی جانب کپتان کمیندو مینڈس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان ایک روزہ میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا گیا۔
 

Advertisement