کورونا کی نئی قسم: ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز یوا ے ای منتقل کرنے پر غور

Published On 27 November,2021 10:43 am

دبئی: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے بقیہ میچز زمبابوے سے یوا ے ای منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے زمبابوے پر سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد زمبابوے میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ سفری پابندی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ اگر میچز شفٹ نہ ہوسکے تو ٹورنامنٹ کو معطل کر دیا جائے گا، تاہم ہفتے کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان طے میچ شیڈول کے مطابق کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement