قومی ٹیسٹ کرکٹرز اظہر علی ، حسن علی اور محمد عباس بھی وطن واپس پہنچ گئے

Published On 10 December,2021 03:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹرز اظہر علی، حسن علی اور محمد عباس بھی وطن واپس پہنچ گئے، قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل ڈھاکا سے کراچی پہنچے تھے۔

فلائٹ میں تاخیر کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹرز کو ایک روز دبئی میں قیام کرنا پڑ ا جس کے باعث قومی کرکٹرز آج لاہور پہنچے ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پہلے ہی ون ڈے سکواڈ کو کراچی میں جوائن کرچکے ہیں۔

 

Advertisement