کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ نے اسکول میں منعقدہ سندھی کلچرل تقریب میں شرکت کی، اسکول انتظامیہ کی جانب سے سعید غنی کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دیا گیا۔
صدر میں نجی اسکول میں سندھی کلچرل ڈے کی مناسبت سے تقریب سجائی گئی، جس میں وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے بھی شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے سعید غنی کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دیا گیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھی کلچر ڈے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی منایا جاتا ہے، پختون، بلوچ، کشمیری کلچر ڈے پر بھی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین کو داد دی۔