دبئی:(دنیا نیوز)ڈیوڈ وارنر اور ہیلی میتھیوز نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مرد و خواتین کےپلیئرز آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ،،، ڈیوڈ وارنر اور ہیلی میتھیوز نے ایوارڈ جیت لیا ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے ہیڈ کوارٹر دبئی سے جاری پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
مرد کرکٹرز میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،قومی اوپنر عابد علی اور نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی ایوارڈ نہ جیت سکے۔
ویمن کرکٹرز میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے پاکستان کی انعم امین اور بنگلادیشی ناہیدہ اختر کو پیچھے چھوڑ دیا اور پلیئر آف دی منتھ بن گئیں ۔