کپتانی سے چھٹی،کوہلی اور گنگولی میں میچ پڑگیا

Published On 16 December,2021 09:49 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد کپتانی سے چھٹی پر ویرات کوہلی اور سارو گنگولی میں میچ پڑ گیا ،سابق قائد کے انکشافات اور صدر بھارتی بورڈ کی خاموشی پر سوال اٹھنے لگے۔

بھارتی میڈیا میں ویرات کوہلی سے کپتانی چھن جانے کے چرچے ہورہے ہیں، سابق قائد کی چونکا دینے والی پریس کانفرنس نے سب کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔

ویرات کوہلی کو ٹی 20 فارمیٹ میں قیادت جاری رکھنے کی ہدایت کی مگر ٹاپ آرڈر بلے با ز اس کے برعکس فیصلہ کرنے سے باز نہ آئے اور سارو گنگولی کا دعویٰ پھر مسترد کر دیا گیا ۔

صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی بھی خاموش ہیں،سوالات کا جواب نہ دینے پر کرکٹ حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

مستعفی کپتان کے جھوٹ کا پول کھول دیا جائے یا خاموش رہ کر تنقید کا سامنا کیا جائے اس صورتحال پر بورڈ حکام بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement