پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیانات مسترد کر دیئے

Published On 13 December,2021 06:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے دہشتگردی سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیانات کومسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے بیانات کو ‏مسترد کرتا ہے راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نےپاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے بھارتی وزیردفاع نے ‏بیان میں پاکستان کےخلاف دھمکی آمیزرویہ اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی ہمیشہ سےتاریخی حقائق کومسخ کرتی آئی ہے بھارت میں انتخابات ‏کےوقت بی جےپی یہی رویہ اپناتی ہے بی جےپی نےاترپردیش میں انتخاب جیتنےکیلئےاشتعال ‏انگیز زبان استعمال کی۔

اس سے قبل 21 نومبر کو پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ‏مسترد کیا اور باور کرایا کہ ‏پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ‏ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیردفاع کے غیرذمہ دارانہ ‏بیان کو مسترد ‏کرتا ہے بھارتی وزیردفاع کادھمکی آمیزبیان اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ ہے۔ ‏
 

Advertisement