لاہور:(ویب ڈیسک)بھارت میں منوہری گولڈ ٹی نامی نایاب قسم کی چائے 2لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کردی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی منوہری گولڈ ٹی نامی چائے کی ایک مشہور اور نایاب قسم کی نیلامی ہوئی، یہ چائے 99ہزار 999بھارتی روپے فی کلو جو کہ (2لاکھ 33ہزار پاکستان روپے) کی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عوامی نیلامی میں چائے کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
واضح رہے کہ آسام دنیا کے سب سے بڑے چائے اگانے والے خطوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس صنعت میں 200 سالوں سے ترقی جاری رہے جبکہ آسام کی چائے دنیا میں بہت مشہور ہے۔