خوبصورتی کیلئے انجیکشن لگانے پر 40 اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

Published On 10 December,2021 11:43 am

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہور مقابلہ حسن میں اونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے خصوصی انجیکشن استعمال کرنے پر 40 سے زائد اونٹوں کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں حکام نے کریک ڈاون کے دوران اونٹوں کو جھریاں دور کرنے والے بوٹوکس انجیکشن لگانے ، فیس لفٹ اور دیگر چھوٹی موٹی سرجری پر 40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے سے باہر کر دیا۔

سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اور خوبصورت بنانے کیلئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ اونٹوں کے حسن کو سر، گردن، کوہان اور قد وغیرہ کے ذریعے ماپا جاتا ہے، مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کے مالک کو 66 ملین ڈٓالر انعام ملتا ہے۔