گائیں کے دودھ نہ دینے پر شہری تھانے جا پہنچا

Published On 11 December,2021 07:07 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے اکثر دلچسپ و عجیب خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں، اسی طرح کی ایک اور خبر ریاست کرناٹک سے آئی ہے جہاں پر ایک گاؤں میں کسان 4 گائیں کیخلاف شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدلی پور گاؤں کے رمیا نامی کسان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 4 گائے کو دن میں دو مرتبہ اچھی خواراک فراہم کرتا ہے ، اس کے علاوہ انہیں چرانے لے کر جاتا ہے لیکن پھر بھی یہ دودھ نہیں دیتیں۔

کسان کا کہنا تھا کہ جب بھی اس کی بیوی صبح دودھ دوہنے گائیں کے پاس جاتی ہے تو تمام گائیں اسے مارتی ہیں اور دودھ بھی نہیں دیتیں۔

پولیس کے مطابق یہ اس قسم کا پہلا واقعہ ہے، پولیس نے کسان کی بات سنی اور پھر اسے سمجھا بجھا کر گائیں کے ساتھ جانوروں کے اسپتال بھیج دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب کسان اپنی بھینس کی شکایت لے کر تھانے پہنچا تھا۔
 

Advertisement