بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کی خلائی گاڑی یوتو2 نے چاند کے دور دراز علاقے میں پراسرار جھونپڑی دریافت کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خلائی گاڑی نے جھونپڑی کی تصاویر خلائی ایجنسی کو بھیجی ہیں جس میں چاند کے تاریک حصے میں ایک چوکور چیز کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ جھونپڑی سمجھی جانے والی چیز بڑا پتھر یا کسی بڑے پتھر کا ٹکڑا بھی ہو سکتا ہے۔ چین نے 3 سال پہلے خلائی گاڑی چاند کے دور دراز اور تاریک حصوں کی معلومات جاننے کیلئے روانہ کی تھی۔