خواب میں لاٹری کے نمبر آنے پر شہری مالا مال ہو گیا

Published On 08 December,2021 12:42 pm

کینبرا: (روزنامہ دنیا) خوابوں نے ایک شخص کی کایا پلٹ دی، آسٹریلوی شہری لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈورڈسٹاون میں ایک شخص کے خواب میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری کے درست نمبر آنے لگے جس نے اسے مالا مال کر دیا ہے۔ شہری نے بتایا کہ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کا جیک پاٹ جیتنے کیلئے اسے مطلوبہ نمبر خواب میں نظر آئے جنہیں استعمال کر کے اس نے لاٹری جیت لی۔

اس نے کہا کہ ایک مرتبہ خواب میں اس نے کچھ نمبر دیکھے ، اس کے بعد برسوں سے وہ نمبروں کا یہی سیٹ استعمال کرتے ہوئے لاٹری گیمز کھیل رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے 33 لاکھ 83 ہزار ڈالرز جیت لئے ہیں۔
 

Advertisement