دبئی: (روزنامہ دنیا) اڑنے والے قالین اب کہانی نہیں رہی، دبئی میں ایک شخص کی قالین پر اڑنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد کارٹون اور فلموں میں الہ دین کو ایک قالین پر اڑتا دکھایا گیا ہے جو ایک فرضی کہانی تھی مگر دبئی میں ایک شخص کی الہ دین کا لباس زیب تن کئے سمندر پر اڑنے والے قالین پر سوار ہو کر سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو سمندر پر ایک قالین پر سوار ہو کر سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم یہ ایک فوائل بورڈ ہے جس کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں۔ یو ٹیوبر نے بورڈ کو قالین سے ایسی مہارت سے ڈھانپ دیا ہے کہ دیکھنے والے اسے اڑنے والا اصلی قالین سمجھ رہے ہیں جو دیکھنے والوں کیلئے حیرت کا سامان پیدا کررہا ہے۔