امپائر کا عجیب و غریب وائیڈ بال کا اشارہ توجہ کا مرکز بن گیا

Published On 06 December,2021 10:08 pm

مہارشٹرا:(دنیا نیوز)بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران امپائر کا عجیب و غریب وائیڈ بال اشارہ توجہ کا مرکز بن گیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی مقامی کرکٹ لیگ میں امپائر کا دونوں بازوؤں کو پھیلانے کے بجائے سر کے بل ٹانگوں کا سگنل وائرل ہو گیا ہے۔

امپائر کے عجیب و غریب اشارے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپائر کو آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا جانا چاہیے ۔
 

Advertisement