عابد علی کی حالت خطرے سے باہر، عوام سے دعاوں کی اپیل

Published On 22 December,2021 11:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، انہوں نے عوام سے دعاوں کی اپیل کر دی۔

عابد علی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ایک اورپروسیجر ہونا باقی ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اب میری حالت خطرے سے باہر ہے، تمام لوگوں سےدعاؤں کی درخواست ہے، انہوں نے طبیعت ناسازی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر دل کا عارضہ لاحق ہوا ہے جسے ڈاکٹرز نے ایکیوٹ کرونری سینڈروم تشخیص کیا، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے یو بی ایل گراؤنڈ پر سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کو دوران میچ سینے اور بائیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
 

Advertisement