بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی 25 ویں روز بھی ہڑتال، مریضوں کا برا حال

Published On 22 December,2021 09:54 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں میں 25 ویں روز بھی ہڑتال جاری ہے۔

وائی ڈی اے کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اپنے مطالبات کے حق میں آج 25 ویں روز ہڑتال ہے جس کے سبب اوپی ڈٰیز، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز بند ہیں، ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، غریب اور بیمار مریض دربدر ہیں، تکلیف اور درد کے سبب برا حال ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات ہیں کہ گرفتار ڈاکٹرز کو رہا، سروس سٹرکچر، ہیلتھ پالیسی کا اعلان اور سرکاری ہسپتالوں میں مزید سہولیات فراہمی کی جائیں۔  

Advertisement